17 اپریل 2010 - 19:30

امریکی اخبار نے د عویٰ کیاہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں نے تصدیق کی ہے کہ مولوی نور جمال نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت سنبھال لی ہے۔ انہوں نے قیادت سنبھالنے کے بعد قبائلی علاقوں میں ایک بچے سمیت تین افراد کو خود کوڑے بھی لگائے۔مولوی نورجمال کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ سرگرم طالبان کمانڈر رہاہے۔ امریکی حکام کا خیال ہے کہ حکیم اللہ محسود ڈرون حملے میں ماراجاچکاہے تاہم ان کی ہلاکت کے ثبوت ملنا باقی ہیں۔

/152